پی ٹی آئی رہنما حامد خان قائمہ کمیٹی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما حامد خان قائمہ کمیٹی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے اوراستعفیٰ سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا،حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت ، تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔

حامد خان نے کہا کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پربانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماوں کےخلاف زیادتیوں ،جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں،26ویں ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں مل رہا۔