اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے۔
ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدرنے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں ،املاک کی حفاظت ترجیح ہے، ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی کو مزید مستحکم بنادیا،پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے، شہریوں ،ملکی و غیر ملکی املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت
















