ٹک ٹاک پر معاہدہ طے ،قطر اتحادی، اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے قطر اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاو¿س میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے،حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے کہا ڈرگ کارٹلز امریکہ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز قومی سلامتی، خارجہ پالیسی و مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے،احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاو گھیراو میں ملوث ہیں، اٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی ہوگی۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہایرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے،اطلاعات ہیں حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے،حماس رہنماوں کو اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے،دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے،یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔

ادھر صدرٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہانیویارک ٹائمزامریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے،میرے ،خاندان کیخلاف جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے۔

مزید برآںبرطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ، جلد خریدار کا اعلان کریں گے،یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔

ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے،امریکی خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین ،روس کےساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں،بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، عوام تیار رہےں، اسرائیل کےساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے،حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔