26ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن سٹے پر چل رہا ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے26 ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن سٹے پر چل رہا ہے،اراکین کو نااہل کرنے کا سیزن ابھی تک جاری ہے اب بھی کہتا ہوں سختیاں ختم کریں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاالیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف ہرفیصلہ رات کی تاریکی میں کرتا ہے،ملکی عدلیہ ہمیشہ سے متنازع رہی ،سپریم کورٹ کے ججز بھی انصاف مانگ رہے ہیں،بنگلہ دیش، نیپال کا حال سب کے سامنے ہے ایسا ہوتا رہا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی، تناﺅ ختم نہ ہوا تو ملک کا بڑا نقصان ہوگا،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ستمبر میں جلسہ کریں، علی امین گنڈا پور کو ذمے داری سونپ دی،بانی آئین و عدلیہ کی بالادستی کےلئے جیل میں ہیں۔