توہین عدالت درخواست پر چیئرمین نیب 15 ستمبرکو ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور: (کورٹ رپورٹر)توہین عدالت درخواست پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب،لاہور ہائیکورٹ نے مکمل ریکارڈ کےساتھ پیش ہونے کا حکم دےدیا۔

دوران سماعت درخواست گزار احسن عابد ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا خسرو بختیار ،ہاشم جواں بخت نے ناجائز اثاثے بنائے، نیب کو انکوائری کےلئے درخواست دی، عدالتی حکم کے باوجود خسرو بختیار ،ہاشم جواں بخت کےخلاف درخواست نہیں نمٹائی گئی،عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا نیب کی جانب سے کون پیش ہوا ؟سرکاری وکیل نے جواب دیا نیب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا،بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔