پیکا ایکٹ ،شہریوں کیخلاف 372 غیر قانونی مقدمات درج
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیکا ایکٹ کے تحت شہریوں کیخلاف 372 غیر قانونی مقدمات درج ،انکشاف قائمہ کمیٹی اجلاس میں سامنے آیا۔
قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اراکین نے کہا پیکا ایکٹ میں تازہ ترین ترمیم کے بعد صوبے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں کر سکتے،حکام این سی سی آئی اے نے کہا پیکا ایکٹ 2025 کے بعد صوبوں میں درج ہونےوالے مقدمات این سی سی آئی کو بھیجے جائیں گے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا تمام مقدمات غیر قانونی ہیں اب کیا کریں، اراکین کمیٹی نے کہا مقدمات غلط و غیر قانونی ہیں،قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے صوبوں میں غیر قانونی مقدمات کے اندراج پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکام وزارت اطلاعات نے بتایا پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں 19 مقدمات درج کیے گئے ،ایک بھی صحافیوں کےخلاف نہیں ،پیکا ایکٹ میں تازہ ترین ترمیم کے بعد صوبے مقدمہ درج نہیں کر سکتے،این سی سی آئی اے نے 1214 مقدمات درج کئے ،10 صحافیوں کےخلاف ہیں،تازہ ترین ترامیم کے بعد 373 مقدمات صوبوں میں درج کیے گئے ،اسلام آباد کے 19 مقدمات میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔
















