بھارت کو ایک اور جھٹکا، سعودی ،عراقی کمپنیوں نے تیل کی فروخت بند کردی
نئی دہلی:(مشرق نیوز) مودی کو ایک اور جھٹکا، سعودی ،عراقی کمپنیوں نے بھارت کو تیل کی فروخت بند کردی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی آرامکو اور عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو نے یورپی یونین کی جولائی میں عائد کردہ پابندیوں کے بعد روسی حمایت یافتہ بھارتی ریفائنری کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت روکی۔
لندن سٹاک ایکسچینج گروپ (ایل ایس ای جی) کے شپنگ ڈیٹا کے مطابق خلیجی برآمد کنندگان کی جانب سے سپلائی روکنے کے بعد نایارا انرجی اگست میں خام تیل کی درآمد کےلئے مکمل طور پر روس پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئی،نایارا عام طور پر ہر ماہ تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل اور 10 لاکھ بیرل سعودی خام تیل حاصل کرتی ہے تاہم اگست میں دونوں سپلائرز کی جانب سے کوئی کارگو موصول نہیں ہوا۔


















