اسرائیل دنیا کی نظروں سے مسلسل گر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے غزہ میں اسرائیل فاتح تو ہے مگر دنیا کی نظروں سے مسلسل گر رہا ہے۔

انٹرویو میںٹرمپ نے کہا2023 میں 7 اکتوبر کو حماس حملے کے بعد سے اسرائیل کےلئے ہمدردی پیدا ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کےساتھ لوگ بھولتے جا رہے ہیں،ماضی میں اسرائیل امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی ،سیاست دان خلاف بات کرنے سے گریز کرتے تھے اب حالات یکسر بدل چکے اور اسرائیل کی لابی خاص طور پر کانگریس میں کافی کمزور ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا اسرائیل اگرچہ غزہ کی جنگ میں فوجی اعتبار سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں جنگ ہار رہا ہے، اسرائیل مزید عالمی تنقید سے بچنا چاہتا ہے تو جنگ ختم کردے۔