افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہزاروں گھر زمین بوس، اموات1500سے متجاوز

کابل:(مشرق نیوز)افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہزاروں گھر زمین بوس، اموات1500سے متجاوز کرگئیں۔

افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ہزا روں افرادزخمی ہیں،8 ہزار گھر تباہ ہوگئے ،1124 لاشیں مل چکیں،زلزلے سے کم از کم 5صوبوں میں اموات ہوئیں ۔

مشرقی صوبہ کنڑ میں آفات سے نمٹنے کے محکمے کے سربراہ احسان احسان نے کہابہت سے لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح مجاہد نے کہا صوبہ کنڑ سب سے زیادہ متاثر ہوا،فوری امداد کی ضرورت ہے،دنیا مدد کرے۔