فلسطین کو ریاست تسلیم ،اسرائیل پر پابندیاں لگائینگے،بیلجیئم
اوسلو،برطانیہ :(مشرق نیوز)بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیرخارجہ میکسم پریوٹ نے کہا رواں ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم اوراسرائیل پر سخت پابندیاں لگائیں گے،اسرائیل کےخلاف قومی سطح پر 12سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں، غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کےساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ ،پروازوں ،ٹرانزٹ پر پابندی سمیت دیگر شامل ہیں،اقدامات فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری انسانی المیے اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھائے گئے۔
ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمان سے خطاب میں اسرائیلی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ 21 ویں صدی کا انسانوں کا پیدا کردہ قحط ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکنا عالمی سطح پر ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے خاص طور پر نوجوان نسل خوفناک انداز میں دیکھ رہی ہے،غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں سے اسرائیل کوکچھ فائدہ نہیں ہوگا ،صرف بحران کو طول ملے گا،برطانیہ اور شراکت دار ممالک غزہ میں مزید آپریشن کی اجازت نہیں دے سکتے،برطانیہ جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا،اقدام نہ تو حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے اور نہ ہی اسرائیل کی سلامتی کےخلاف ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے جنگ بندی کےلئے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا مستقل قبضے کی بجائے محفوظ سرحدوں سے ہی سلامتی حاصل کی جا سکتی ہے،غزہ سے شدید بیمار ، زخمی بچوں کو علاج کےلئے والدین سمیت برطانیہ لائیں گے،پہلا گروپ جلد پہنچنے والا ہے،فلسطینی طلبہ کو سکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم بھی دیں گے



















