بنوں،ایف سی پر حملہ پسپا،5دہشتگرد ہلاک،لکی مروت،2پولیس اہلکار شہید

بنوں ،لکی مرو ت:(مشرق نیوز)بنوں میںایف سی پر حملہ پسپا،بمبار سمیت 5دہشتگرد جہنم واصل،لکی مروت میںفائرنگ،2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایف سی لائنز کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی ،فورسز کےساتھ کئی گھنٹوں تک دہشتگردوں کا مقابلہ جاری رہا ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس کے مطابق 5 دہشتگرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے،فائرنگ و دھماکے سے قریبی آبادی کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ،ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی خود موقع پر موجود رہے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دہشتگردوں کےخلاف کاررروائی کی قیادت کرتے رہے ،آئی جی خیبر پختونخوا نے کہاخودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد مار دئیے۔

ادھر لکی مروت کے تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے،علاقے میں سرچ آپریشن شر وع کردیا گیا۔