بپھرے سیلاب سے قصور، ملتان کو خطرہ، ہزاروں بستیاں برباد،لاکھوں افراد بے گھر،سندھ میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی، قصور، ملتان، سیالکوٹ (خبرنگار+ بیورو رپورٹ) پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین ، قصور اور ملتان کو خطرہ، رین ایمر جنسی نافذ،لاکھوں افراد کی نقل مکانی،سیلاب زدہ علاقوں میں تیز بارش، مشکلات میں اضافہ ہوگیا، پنجاب کے بڑے دریاو¿ں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی ،چناب ،ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ،جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں،چشتیاں میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں، رابطے منقطع ہو گئے ،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اون چےدرجے کا سیلاب برقرار ہے جس کے باعث تلوارپوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کےلئے اعلانات کیے گئے،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہا¶ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں بہا¶ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک سے کم ہو کر صبح6 بجے 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک پر آگیا تاہم ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اب بھی سیلابی خطرات موجود ہیں، دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ،بہا¶ ایک لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک تک جا پہنچا ہے، ہیڈ سدھنائی پر بھی پانی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شاہدرہ لاہور اور جسڑ پر بہا¶ میں کمی ریکارڈ کی گئی، دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی پانی کی آمد بڑھ رہی ہے،ہیڈ بلوکی پردبا ﺅبڑھ گیا،جہاں ایک لاکھ 97ہزار 170کیوسک کا ریلابہہ رہا ہے،ہیڈ بلوکی کے 51تمام گیٹ کھول دئیے گئے،دریائے چناب میں چنیوٹ پل پربہاﺅ بتدریج کم ہورہا ہے،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق پل پر 6 لاکھ 14ہزار 6 سو نوے کیوسک کا ریلا ہے،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پربہا ﺅایک لاکھ ایک ہزار چھ سوچالیس ریکارڈ کیا جارہاہے،دریائے راوی میں سیلابی پانی کا تیز بہاﺅ سینکڑوں ٹن وزنی راوی سائفن پل کو بہا کر لے گیا، سائفن کابھاری بھرکم پل بھی بپھرے ہوئے دریائے راوی کے زور کے سامنے نہیںٹھہر سکا،آئندہ 24 گھنٹے ہیڈ اسلام کےلئے خطر ناک قرار دیے جا رہے ہیں، وہاڑی میں دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ، موضع کھچی سمیت دیگر علاقے زیرآب آگئے ، متاثرہ موضع جات سے لوگوں کا انخلابھی جاری ہے، دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پر شگاف لگانے کے لیے بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔ بورے والا میں حفاظتی بند میں شگاف ڈالا گیا ہے، قصور شہر بچانے کےلئے آر آر اے ون بند توڑ دیا گیا، ہیڈ بلوکی پر 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے،ادھر مون سون کے نئے سپیل میں لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوںمیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سیلاب کی زد میں آئے ہوئے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ،مری ، آزاد کشمیر ، میر پور اور باغ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں ایک بار پھر طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، کئی مقامات پر بارش کا پانی گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق 2ستمبرتک ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں مزید بادل برسیں گے، راوی، ستلج اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ،سیالکوٹ ائیر پورٹ سیلابی پانی سے بھر گیا،موسمی خرابی کے باعث23پروازیں منسوخ کر دی ئگیؒ،ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا،دریں اثناءڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا بھارت سے آئندہ چند روز میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ موجود ہے، وفاقی حکومت کی کوشش تھی لیکن بھارت کے ساتھ انفارمیشن شیئر کرنے کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا اس وقت پورے ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، گجرات اور منڈی بہاو¿الدین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، ستلج کی جانب زیادہ دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارت میں ایک بند ٹوٹا تھا، گنڈا سنگھ والا پر پانی میں کمی آئی ہے، قصور میں 22 دیہات کو خالی کرایا گیا تھا، اس وقت وہاں 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام پر 64 ہزار کیوسک کا فلو ہے جو وہاڑی کے مقام پر بڑھے گا، ہیڈ مرالہ پر اس وقت ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، چنیوٹ پر 8 لاکھ سے زائد کا ریلہ گزرا جو آج ساڑھے 6 لاکھ کیوسک تک آ چکا ہے، کل جھنگ شہر کو بچانے کےلئے بند کو توڑا گیا جس سے شہری آبادی کو بڑے نقصان سے بچایا گیا، تریموں کے مقام پر 8 لاکھ 30 ہزار کیوسک کا ریلہ پہنچنے کا امکان ہے، راوی میں 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا اور اس وقت ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک تک گر چکا ہے، راوی میں اس وقت بڑا ریلہ ہیڈ بلوکی پہنچ چکا ہے جس میں ننکانہ صاحب کے نالہ ڈیک کا پانی بھی شامل ہے،عرفان کاٹھیا نے کہا ہیڈ محمد والا پر 7 سے 8 لاکھ کیوسک کا ریلہ ہو گا کیونکہ وہاں راوی اور دوسرے دریا کا پانی اکٹھا ہوگا، وہاں شاید کسی بند کو توڑنے کا فیصلہ کرنا پڑے، لوگوں کی جانیں بچانے کےلئے انتظامی سطح پر فیصلے لئے جا چکے ہیں، غیرضروری طور پر بند نہیں توڑے جائیں گے بلکہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے جا رہے ہیں، 4 ستمبر کو 8 لاکھ 75 ہزار سے 9 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ریلہ پنجند کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے، ریلہ 6 ستمبر کو گدو کے مقام پر پہنچے گا، ہر معاملے پر لمحہ بہ لمحہ نظر ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ریسکیو اینڈ ریلیف کی سرگرمیوں کی بات کریں تو یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، اس میں 800 بوٹس اور 13 ہزار ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا اور پاک آرمی نے ہماری بھرپور مدد کی، اب ریسکیو میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہے، تینوں دریاو¿ں میں سے چناب کے 1179 موضعہ جات، 478 گاو¿ں اور ستلج پر 391 دیہات متاثر ہوئے ہیں،مزید بر آںسندھ حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار اور اخراج 2 لاکھ59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے، بیراجوں کی صورتحال ابھی تک بہتر ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبائی وزرا تمام اقدامات کی نگرانی کرتے رہیں،منگل اور بدھ کی درمیانی رات دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ہے لہٰذا دریا کے کناروں یا کچے میں رہنے والے افراد انتظامیہ سے تعاون کریں، ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر دریا کے گرد بند اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔