وزیراعلیٰ کے اعزاز میں تھائی لینڈ میں عشائیہ، ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت ، ٹیکنالوجی میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں:مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا نے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا، تھائی لینڈ کی کم عمر ترین پہلی خاتون سابق وزیر اعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی، تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا، تھکسان شینا وترا نے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کےلئے نیک تمنا¶ں اور خیر سگالی کا پیغام دیا، دونوں سابق وزرائے اعظم نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے پنجاب کی ترقی کے ویژن اور اقدامات کو سراہا،تھکسان شینا وترانے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی عوامی جدوجہد متاثر کن ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھکسان شینا وترا اور پائیتونگترن شینا وترا کی تھائی لینڈ اور عوام کی ترقی کےلئے کاوشوں کو سراہا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا آپ کی اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے تھائی لینڈ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے، پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام اور معاشی تعاون پر مبنی ہے، جدت اور عوام کی خدمت پنجاب کی ترقی کا ویژن ہے، آپ کا تعاون رفتار کوبڑھا سکتا ہے، ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے، ثقافتی سفارت کاری، تعلیم اور سیاحت کا فروغ ہمارے عوام کو مزید قریب لاسکتا ہے،تھائی لینڈ میں آپ کی متعارف کردہ اصلاحات سے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی مثال قابل تقلید ہے، ڈیجیٹل نیشن کے ویژن پر چلتے ہوئے نوجوانوں کو جدید شعبوں میں ہنر مند بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عشائیہ تقریب کے اختتام پر تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی،مزید بر آں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین مہیا کرنے کا حکم دےدیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کو یقینی بنانے کا حکم دیا ،مریم نواز نے جانی نقصان سے بچاﺅکےلئے تمام تر میسر وسائل مہیا کرنے اور دریاﺅں، ندی نالوں کے اردگرد کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور، پاکپتن، تونسہ اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیدیا۔