ایمسٹرڈیم:(مشرق نیوز)اسرائیل پر پابندیوں کیلئے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر ہالینڈکے وزیر خارجہ نے استعفیٰ دےدیا۔
ویلڈکیمپ نے کہااسرائیل کےخلاف مزید بامعنی و عملی اقدامات کیلئے کابینہ کے دیگر اراکین کو قائل کرنے میں ناکام رہا،میں دیکھ رہا ہوں غزہ کی سرزمین پر کیا ہو رہا ہے اور اگرچہ کابینہ کے طور پر پہلے بھی کئی اقدامات کیے لیکن مزید اقدامات کےلئے مجھے بار بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
مستعفی وزیر نے کہا نیدرلینڈز کو اپنے سابقہ اقدامات پر شرمندگی نہیں ہونی چاہیے،حالات کے پیش نظر مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسرائیل پر پابندیوں کیلئے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر ہالینڈکے وزیر خارجہ مستعفی



















