سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا
نئی دہلی:(مشرق نیوز) سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا تے ہوئے کہاجنگ کے بعد پاکستانی آرمی چیف اور فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔
یش مور نے مودی حکومت سے سوال کیا بھارت کب تک پڑوسیوں کےساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟،پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے انتہائی منفی کردار ادا کیا، کھلے عام جھوٹ بولے اور کسی نے روکا تک نہیں،بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پہنچنے اور کراچی کو آگ لگانے جیسے جھوٹے دعوے کیے۔



















