بشریٰ کے بیٹے نے ملازم پر گولیاں چلادیں،موسیٰ مانیکا گرفتار

پاکپتن:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بشریٰ کے بیٹے نے ملازم پر گولیاں چلادیں،پولیس نے گرفتار کرلیا۔

واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا،موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کردی، 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا، ڈی پی او کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔