تہران:(مشرق نیوز)ایران نے واضح کر دیا اگر امریکہ نے جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا سے گفتگو میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا اگر مذاکرات کی شرط افزودگی روکنا ہے، تو ایسے مذاکرات ممکن ہی نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ ملاقات کےلئے تاریخ، وقت یا مقام کا تعین تاحال نہیں ہوا۔
یورینیم افزودگی روکنا شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران



















