3 برسوں کےلئے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر میں 3 برسوں کےلئے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی ،صدر پی ایم ڈی سی نے کہا 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پورے ملک میں ہوگا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس عامر ولیدالدین کی زیر صدارت ہوا،ہمایوں مہمند نے کہا باقی بورڈز کی طرح اراکین پارلیمنٹ بھی پی ایم اینڈ ڈی سی بورڈ کا حصہ ہونے چاہئیں،پی ایم ڈی سی صدر نے کہا اراکین پارلیمنٹ پی ایم اینڈ ڈی سی بورڈ کا حصہ نہیں بن سکتے اور پہلے بھی حصہ نہیں رہے ۔

چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا آپ غلط کہہ رہے ہیں پہلے اراکین پارلیمنٹ کئی بار بورڈ ممبر رہ چکے ،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا جمہوری حالات اچھے نہیں، اراکین پارلیمنٹ کو بورڈ کا رکن بنایا جائے،عرفان صدیقی نے کہا نہیں سمجھتا اگر کسی ادارے میں سیاسی لوگ شامل ہوں تو سٹرکچر بدل جاتا ہے، پی ایم ڈی سی میں اگر سیاسی ان پٹ ہوتا تو موجودہ حالات نہ ہوتے۔