سابق صدر ساہیوال پریس کلب کی پاکستانی قونصلر جنرل یو اے ای سے ملاقات

ساہیوال (بیورو رپورٹ) رانا جاوید نثار سابق صدر پریس کلب کی پاکستان قونصلر جنرل برائے دبئی یونائٹیڈ عرب امارات حسین محمد سے زبیر میر اوور سیز پاکستانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ اس موقع پر ملک شاکر، بجاش نیازی، اشفاق باجوہ اور یاسر شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پابندیوں کے خاتمہ کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصلر جنرل نے وفد کو دبئی میں ٹریڈ و تعلیم میں محفوظ انوسٹمنٹ کے مواقعوں سے آگاہ کیا اور پاکستان قونصلیٹ آفس کی طرف سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔