مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ ، بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم

لاہور (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم جاری کردیا، وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بہتری کےلئے اہم فیصلے کیے گئے، مریم نواز نے سرکاری ہسپتالو ں میں 2 روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل او رٹریننگ کرانے کی ہدایت بھی کی،اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کےلئے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی،اجلاس میں مرحلہ وار اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیب بنانے کے منصوبے کاجائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2مرتبہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جاکر خدمات سرانجام دیں گے، نہیں چاہتی کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جان سے جائے، مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کےلئے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں درکار اسپیشلسٹ کی فہرست طلب کرلی،ادھر وزیراعلیٰ مریم نوازنے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارتشکر کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کیا، مریم نواز نے کہا محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت،امن،اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزرائ، علماءکرام، پاک فوج اور رینجرز کاخصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں، وزیراعلیٰ نے پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش بھی دی ، مریم نواز نے کہا صوبائی وزرا، پولیس، علماءاور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں،پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا ء10دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے،تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی، محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے،پنجاب کی دھرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کی دھرتی ہے، محرم الحرام کے دوران عزاداروں کےلئے لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کرنے پر انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں، محرم الحرام میں گرمی اور حبس کے پیش نظر پانی کے چھڑکا¶ کا اہتمام کرنا بھی قابل تحسین ہے،مزید بر آں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اگست میں جاپان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، دورہ جاپان 15 اگست سے 22 اگست تک ہوگا،جاپان کے دورے کے دوران کاروباری ملاقاتوں اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعلیٰ کے دورے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی،جاپان میں کاروباری شخصیات اور اہم کمپنیز کے عہدیداروں سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوں گے،وزیر اعلیٰ کا دورہ جاپان پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قراردیا جا رہا ہے، مریم نواز شریف کے دورہ سے جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط ہونے کی توقع ہے۔