لاہور ( میاں ساجد )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میو ہسپتال لاہورکا رخ کرنے والوں مریضوں کو اللہ کے فضل سے تمام وہ سہولیات کی فراہمی میں لمحہ کی تاخیر نہیں ہو گی۔ میری اوّلین ترجیحات میں مریضوں کو علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کیلئے باقاعدہ طور پر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مریضوں کو آسانیاں مہیا کی جائیں گی۔ لواحقین قابل قدر جنہیں ہسپتال کے عملہ اور وارڈز میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تو ملاقات کریںآپ کی عزت ہم پر واجب ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر میوہسپتال لاہور ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان کی اپنے عہدہ کا قلمدان سنبھالنے پر روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا مزید کہناتھا جہاں بھی تعیناتی رہی سب سے پہلے مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے ترجیحات کو اپنا فرض سمجھا جس پر کبھی نہ سمجھوتہ کیا اور نہ ہی اس میں کسی کوتاہی کو برداشت کیا۔ سب سے پہلے ہمارے لئے ہمارا مریض ہے جس کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا حصہ ہے۔ اسکے علاج سے لیکر اس کے ڈسچارج تک مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کے علاج میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جاتا میری خدمت کا سفر ، میرا مشن اور میرا اہم فریضہ مریضوں کا بہتر علاج اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔اپنی پہلی میٹنگ میں خدمت اور مریض کی اہمیت اور اس کو بہتر علاج کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے عملی اقدامات کو بروئے کار لایا گیا۔ چونکہ میو ہسپتال ایشیا کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور اس میں مریضوں کی کثیر تعداد اور ان کے علاج میں بہتری لانے کیلئے پنجاب حکومت اور خصوصا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف صوبائی وزیر صحت خو اجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود کی ذاتی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے کسی بھی کونے سے میو ہسپتال کا رخ کرنے والوں مریضوں کے علاج اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے جس پر عمل درآمد کر تے ہوئے اس کو یقینی بنایا جائیگا۔ میو ہسپتال ملک کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا ہسپتال ہے جو 1871 سے انسانیت کی خدمت اور مریضوں کی دکھتی رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے میں کوشاں ہے۔ ہسپتال 54.6 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر محیط اور مرکزی عمارت جس کی باو¿نڈری 11 گیٹس پر مشتمل ہے، یہ ہسپتال جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے اور عوامی فائدے کیلئے ایک بہترین مرکز ہے۔ میو ہسپتال لاہور شہر کے قلب میں واقع ہے ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میو ہسپتال لاہور میں مریضو ں کواپنے علاج پر پورا بھروسہ اور اعتماد سہولیات کی فراہمی ہے ،جس سے مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو ہنسی خوشی واپس جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیف آپرینٹنگ آفیسرمیو ہسپتال لاہور ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان نے ہسپتال میں قائم شعبہ جات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال کا ایمرجنسی یونٹ جو الحمداللہ 24 گھنٹے فعال ہے اور اسکے علاوہ آﺅٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کارڈیالوجی، کارڈیوتھوراسک سرجری، نیورولوجی، آنکولوجی، ریڈیولوجی نیورو سرجری،آرتھوپیڈکس، جنرل سرجری، نیفرالوجی، یورولوجی، ڈرماٹولوجی، امراض چشم، ای این ٹی نوزائیدہ اور پیڈیاٹرک میڈیسن نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال اپنی مثال آپ ہے۔
میوہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ، طبی سہولیات پر مکمل اعتماد ہے:چیف آپریٹنگ آفیسر



















