ترکیہ میں کریک ڈاﺅن تیز،اپوزیشن کے مزید 3 میئرز گرفتار

انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاﺅن تیز، جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر ز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی و منظم جرائم کی تحقیقات ہے،آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر ،ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے،تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔

استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کارروائی میں مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا ،منظم جرائم، رشوت خوری اور ٹھیکوں میں گڑبڑ کے الزامات ہیں۔