اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت ”بہاولپور عوامی حقوق پارٹی“کو باقاعدہ رجسٹر کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا ،سلمان مہتاب کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ۔
نئی سیاسی جماعت ”بہاولپور عوامی حقوق پارٹی“ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
















