لاہور ( میاں ساجد ) موجودہ بجٹ 2024-25ءمیں ایشیا کے سب بڑے میو ہسپتال لاہور نے 2.7 ارب کے گردشی قرضے واجب الادا کئے جس کیلئے تین رکنی کمیٹیوں کا فعال کردار قابل ستائش ہے جس کی ادائیگی میں آڈٹ رپورٹ فنانس اور بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری کے بعد گردشی قرضہ کو ادا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی او ر ان کے ویژن کے مطابق میو ہسپتال لاہور اب کسی بھی وینڈر کا مقروض نہیں ہے۔موجودہ بجٹ نے بہت سے مسائل کو حل کر دیا جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ادویات کی سپلائی لیباٹریزاور درکار مشینوں کی کمی کو بھی پورا کیا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ کی فراہمی سے میو ہسپتال کا پوراسسٹم آن لائن کر دیا گیا ہے۔ میو ہسپتال کے تمام سٹورز کی انوینٹری اب پورٹل پر مہیا ہو گی اس میں بشمول ایمرجنسی یونٹ اور ان ڈور میڈیسن اور سٹاک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سب معلومات اس اون لائن سسٹم کا حصہ ہے۔ ہیومن ریسورس کو سارا ڈیٹا بھی اسی سسٹم کا حصہ ہے جس میںہسپتال کے تمام ملازمین کی حاضری اور غیر حاضری کا بھی ریکارڈ کو چیک کیا جائیگا۔ کون ملازم کہاں تعینات ہے اور اس کے فرائض کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال لاہور پروفیسر ہارون حامد کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدہ کا قلمدان سنبھالا تو میو ہسپتال لاہور میں بہت سے مسائل درکا ر تھے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا تھا۔ اوپی ڈیز یونٹ، ایمرجنسی یونٹ، سرجیکل یونٹ، قائم شدہ وارڈوں میں ائرکنڈیشنڈفراہم کردئیے گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر میو ہسپتال لاہور میں مریضوں کی تعداد میں حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ آﺅٹ ڈور میں روزانہ کی تعداد میں اضافہ اور مریضوں کی ٹوٹل تعداد پانچ ہزار 830 مریضوں نے میو ہسپتال لاہور کی آوٹ ڈور میں اپنا چیک اپ کروایا ہے۔ تقریباً تین ہزار 834 مریضوں کو بروقت ایمرجنسی یونٹ میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے اور ایمرجنسی مریض جن کی تعداد 1 ہزار 7 سو 21 تھی ان کو طبی سہولیات اور علاج کیلئے وارڈوں میں داخل کیا گیا۔ اور ان ایمرجنسی مریضوں میں 1300 مریضوں کو ایمرجنسی میں داخل کرکے ان مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 180 مریضوں کے آپریٹ کیے گے ہیں۔ جبکہ 170 مریضوں کے سی ٹی سکین کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں 35 مریضوں کے ایم آرئی آئی ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور 700 کے قریب مریضوں کے ایکسرے اور 400 کے قریب مریضوں کے الٹرا ساونڈ ٹیسٹ کرکے انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا گیا ہے۔ 60 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے ہیں۔ 70 مریضوں کو ECCO کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گی ہے۔ یہ الحمداللہ میو ہسپتال لاہور میں ایک دن کے مریضو ں کی آمد کا شیڈول ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال لاہور پروفیسر ہارو ن حامد نے بتاتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ان کے علاج کے حوالہ سے ایڈمنسٹریشن کیڈر میں بھی بہت سی تبدیلیاں لا رہے ہیں جس کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹو کے حامل اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی بہتری کارکردگی کی بنیاد پر بورڈ کی اجازت سے اعزازیہ کے طور پر رقوم فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اب ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ اگلے مالی سال بجٹ میں حکومت میں وافر بجٹ میں مزید اضافہ کرے تاکہ ہم مریضوں کے بہتر علاج اور سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں اچھی سروسز مہیا جا سکیں۔ اور اس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبداید پر ہم سے وعدہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال میں میو ہسپتال لاہور کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنایا جائے گا۔آخر میں پروفیسر ہارون حامد نے کہا کہ بہبود مریضاں کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ہمہ وقت کوشاں ہوںجس پر لمحہ کی تاخیر نہیں۔
میوہسپتال کے 2.7 ارب کے گردشی قرضے ادا کردئیے: چیف ایگزیکٹو آفیسر



















