پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو نیا دھچکا، اجلاس بلانے کا اختیار ختم
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو نیا دھچکا، اجلاس بلانے کا اختیار ختم ہوگیا۔
اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کےلئے اپوزیشن کو کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں تاہم معطلی کے بعد اپوزیشن کے پاس 79 اراکین رہ گئے،ماہرین نے کہامعطل اراکین کی بحالی تک اپوزیشن کسی بھی قسم کی ریکوزیشن جمع نہیں کرا سکتی، ایوان میں حکومت پر دباو ڈالنے کی حکمت عملی بھی بے اثر ہوکر رہ گئی ۔


















