ہانیہ عامر کی ”سردار جی 3“ کادھماکہ خیز آغاز، پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس


لاہور:(کلچرل رپورٹر)ہانیہ عامر کی ”سردار جی 3“کاپاکستانی سینما گھروں میں دھماکہ خیز آغاز ،ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ کا تاریخی بزنس کرلیا۔

بھارت میں متنازع قرار دئیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونےوالی فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ، فلم نے سلمان خان کی ”سلطان“ جیسی سپر ہٹ فلم کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔