تہران: (مشرق نیوز) ایران نے افزودہ یورینیم دوسرے ملک منتقل کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا امریکہ کےساتھ نیا معاہدہ طے پاتا ہے تو افزودہ یورینیم کے ذخائر ایران سے باہر منتقل کرنے کیلئے تیار ہیں،توانائی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے۔
مشرق وسطیٰ کے برقی جریدے المانیٹر کو انٹرویو میںسعید ایروانی نے کہاایران کے اندر ہی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ مذاکرات میں پیشرفت ہو،میزائل پروگرام یا اندرونی افزودگی پر کسی بھی قسم کی پابندیاں قبول نہیں کریں گے،امریکہ کےساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ضروری ہے ایران کے بطور این پی ٹی ذمہ دار رکن کی حیثیت سے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔
ایران افزودہ یورینیم کی دوسرے ملک منتقلی کیلئے مشروط آمادہ

















