لاہور( سروے رپورٹ: نعیم جاوید/ عکاسی: واحد شہزاد ) اسرائیل کے بعد امریکہ کے ایران پر حملے سے پاکستانی عوام نے غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔روز نامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے گلبرگ کے رہائشی جاوید ہاشمی نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت قابل مذمت ہے۔ شاہ جمال کے رہائشی فہیم ٹکیاں والا نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ ہے، ہم ایران کی فتح کیلئے دعا گو ہیں۔ شادمان کے رہائشی اکرم نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جس جرات سے ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، اسی باقی تمام اسلامی ممالک کو بھی ایران کا ساتھ دینا چاہئے۔ اچھرہ کے رہائشی عبداللہ نے کہا کہ تمام مسلمانوں پر جہاد فرض ہے اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔ سمن آباد کے رہائشی حیدر رانا نے کہا کہ ایران نے جذبہ ایمانی سے امریکہ کی چوہدراہٹ ختم کر دی ہے۔ گلشن راوی کے رہائشی عثمان نے کہا کہ یہ جنگ امریکہ کے زوال کا سبب بنے گی۔ ساندہ کے رہائشی وارث نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ایران پر فخر ہے۔ اسلام پورہ کے رہائشی نواز نے کہا کہ فتح ایران کی ہوگی، اسلام کا پرچم بلند ہوگا ۔سلطان ٹاﺅن کے رہائشی فرقان نے کہا کہ حق باطل کے معرکے میں فتح حق یعنی ایران کی ہوگی۔ علی ٹاﺅن کے رہائشی جنید نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل ایران کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ چونگی ملتان روڈ کے رہائشی قاسم علی نے کہا کہ چند دنوں میں اسرائیل کی طرح امریکہ کے غبارے سے بھی ہوا نکل جائیگی۔
اسرائیل ناجائز ریاست، تمام مسلمانوں پر جہاد فرض ہے ،مشرق سروے


















