ایرانی حملوں سے خوفزدہ 5 ہزار سے زائد یہودیوں کاانخلا،گھر بار چھوڑ دئیے


تل ابیب:(مشرق نیوز)ایرانی حملوں سے خوفزدہ 5 ہزار سے زائد یہودیوں کاانخلا،اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کےخلاف جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل میں رہنے والے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور دیگر ممالک منتقل ہونے کی کوششیں بھی کررہے ہیں،ہزاروں اسرائیلی خوف کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ گئے۔

اسرائیلی میڈیا،وزارت دفاع نے ہزاروں شہریوں کے گھرچھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاایک ہزار کے قریب لوگوں کا تعلق تل ابیب سے ہے،دوسری جانب اسرائیلی شہریوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے ،کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔