را کی کٹھ پتلی فتنہ الہندوستان کا بلوچوں سے تعلق نہیں، یہ دہشت گرد ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

”را“ کی کٹھ پتلی فتنہ الہندوستان خالصتاً دہشتگرد ، بلوچوں سے تعلق نہیں،سرفراز بگٹی
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے”را“ کی کٹھ پتلی فتنہ الہندوستان خالصتاً دہشتگرد ، بلوچوں سے تعلق نہیں، صوبے میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہابھارت پاکستان کی ابھرتی معیشت کو برداشت نہیں کر پا رہا، پراکسی وار کے ذریعے نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے،دشمن کو جارحیت پر منہ کی کھانی پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داو¿ پر لگانے کی سازش میں مصروف ہے، ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں، ”را“ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے، ”را“ ہیڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں، فتنہ الہندوستان نے خضدار میں بچوں کو شہید کیا، بلوچستان میں ہونےوالی دہشت گردی پہلے دن سے ”را“ فنڈڈ ہے، فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا بلوچ قوم کی اپنی روایات ہیں،بزدلانہ کارروائیوں سے تعلق نہیں رکھتے، ریاست کےخلاف لاپتہ افراد کا بیانیہ پروپیگنڈا ہے،جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے، فہرستیں بی ایل اے کے پاس ہیں، ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوںکےخلاف کارروائی ضرور ہوگی۔