ٹرمپ کے فون پر نریندر نے سرنڈر کیا، راہول گاندھی
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کانگریس لیڈر راہول گاندھی آپریشن سندور کی ناکامی، مودی حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر شدید برہم ہوگئے۔
اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہامودی حکومت بھارت کی عسکری و سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے،بی جے پی ،آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباو ڈال دو تو ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، مودی ”سرنڈر والی چٹھی“ لکھنے کے عادی ہیں، ٹرمپ کے فون پر ”نریندر نے سرنڈر“ کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا ۔



















