وفاق سابق فاٹا ، پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے:علی امین گنڈا پور


پشاور:( بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے وفاق سابق فاٹا ، پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے،ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ،علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے

علی امین گنڈا پور نے کہاجرگے سے خطاب کرتے ہوئے ضم اضلاع کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں، وفاقی حکومت ضم اضلاع کے بے گھر افراد کے معاوضوں کے پیسے جلد از جلد جاری کرے۔

وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیاخیبرپختونخوا میں ڈرون حملے بندکئے جائیں، این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کو منتقل کرنے کا فوری اعلان کیا جائے،کسی دوسرے صوبے کا نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔