پی پی 52سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

سمبڑیال:(بیورورپورٹ)پی پی 52سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔

ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5بجے تک جاری رہا ،کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار حنا وڑائچ نے کامیابی سمیٹ لی،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نشاط گھمن دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی نے دھاندلی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا پولنگ ایجنٹس ،ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بناکرباہر نکال دیا گیا،علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے دھاندلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ثبوت فراہم کریں،کارروائی کی جائے گی۔