سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم ،امت مسلمہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا 27سال گزر گئے مگرپاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا، دشمن میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا،پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔

مریم نوازنے کہا10مئی کی فتح بنیاد 28مئی 1998کو رکھی گئی،28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج اب بھی وطن عزیز کی فضاوں میں موجود ہیں،دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملان لیگ کی حکومت تھی،ایٹمی دھماکے پرامن اورمحفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازنے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دےدیا۔

مریم نواز نے کہاعید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھی جائے،سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں،ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن اخراجات گھٹانے کیلئے پلان طلب کر لیا۔