لاہور(:قمر عباس )داتا دربار سال 2015-18کی 86کروڑ سے زائد کی آمدن C7اکاﺅنٹ میں جمع، داتا دربار نیشنل بینک برانچ میں چالان و سٹیٹمنٹ اپ ڈیٹ کردی گئی۔
پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کا سال 2015تا2018کا فرانزک آڈٹ کیا گیا جس میں 86کروڑ 8لاکھ 1سو43روپے آمدن کے اخراجات کی تفصیلی کو جائزہ لیا گیا ، آمدن محکمہ کے C7اکاﺅنٹ میں جمع کرائی گئی جس کا ریکارڈ داتا دربار نیشنل بینک برانچ کے اکاﺅنٹ میں چالان اور بینک سٹیٹمنٹ میںموجود ہے، متعلقہ اوقاف کے مرکزی اکاﺅنٹ کو صدر آفس شعبہ فنانس کی جانب سے آپریٹ کرنے کا اختیار ہے ، استعمال کی مکمل تفصیلات بھی شعبہ فنانس کے پاس موجود ہیں ، ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے افسران جو کہ بطور زونل ایڈمنسٹریٹر داتا دربار تعینات تھے جس میں سال2015-16میں راشد خان سال 2017میں ڈاکٹر نور اعوان اور سال 2017-18میں تنویر وڑائچ تھے۔
آڈٹ جنرل پنجاب کی جانب سے کئے جانے والے آڈٹ کا مقصد محکمہ میں مالی اخراجات کا قواعد و ضوابط کے تحت موثر استعمال اور محکمانہ آمدن میں اضافہ کے طریقہ کار کی نشاندہی کرناہے،فرانزک آڈٹ سال2015تا2018 کے آڈٹ کے بعد 525 آڈٹ پیرا جات، ڈی جی آڈٹ کی طرف سے موصول ہوئے جس کی پڑتال کا تمام ریکارڈ فراہم کردیا گیا جس میں سے 124 پیراجات رفع ہوچکے ہیں باقی ماندہ آئندہ اجلاسوں میں رفع کرائے جائیں گے۔
2015تا2018 کی ڈی جی آڈٹ کی رپورٹ کی روشنی میں پنجاب اوقاف آرگنائزیشن نے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کمرشل یونٹس کے کرایہ جات کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھایا، زرعی اراضیات کی جیومیپنگ کرتے ہوئے وقف ارضیات کے علاقہ ریٹس،اپنی سطح پر متعین کرتے ہوئے لیز کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا ، پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمرشل پالیسی مرتب کرتے ہوئے کمرشل سکیموں کا نیلام عام کرتے ہوئے محکمہ کی آمدن میں معقول اضافہ کیا،پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے زیر تحویل مزارات و مساجد کی تعمیر و مرمت بھی خطیر رقم سے عمل میں لائی جارہی ہے، فرانزک آڈٹ2015تا2018 کے آڈٹ پیراجات میں کسی قسم کی مالی و انتظامی امور میں کسی نوعیت کی کوئی مالی بے ضابطگی نہ ہوئی ہے، فرانزک آڈٹ ”Conclusion“میں واضح کیا گیا ہے کسی قسم کی مالی بے ضابطگی نہ ہوئی بلکہ صرف طریقہ کار میں کمی ہے ،آڈٹ ٹیم نے مجموعی طور پر کارکردگی اور انتظامات کو بہتر بنانے کی تجویز دی گئی تھی ۔
داتا دربارکو 86کروڑ سے زائد کی آمدن مرکزی اکاﺅنٹ میں جمع


















