متروکہ وقف املاک بورڈ، ادارے میں کرپشن پر سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور کی رپورٹ غائب

لاہور(سپیشل رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ میں تعینات با اختیار افسران کی ناقص پالیسیوں کے باعث سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور کی رپورٹ کو منظر عام سے غائب کر دیا گیا ہے جس میں واضح طور پر رپورٹ کے ذریعے افسران کو آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور زون میں بعض ماتحت ملازمین کئی دہائیوں سے تعینات ہیں جنہوں نے جیوٹریکنگ کی بالکل غلط نشاندیہی بھی کروائی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ٹومنیر احمد نے متروکہ وقف املاک کے سیکرٹری بورڈ ، قائم مقام چیئرمین ، ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی کو رپورٹ ارسال کی تھی کہ لاہور ٹو میں کلرک گلشاد جسے افسران نے اون پے سکیل پر انسپکٹر تعینات کیا گیا تھا جبکہ شاہد نائب قاصد کو پٹواری کی سیٹ پر بٹھایا گیا تھا، دونوں اہلکاروں نے لاہور ٹو میں اربوں مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کروائے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جیوٹریکنگ کروائی گئی جس کی ان مذکورہ اہلکاروں نے غلط نشاندیہی کروائی جس کی متروکہ وقف املاک نے متعلقہ کمپنی کو کروڑوں روپے کی ادائیگی بھی کی ہیں۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی اس ہولناک رپورٹ کو محکمہ کے اعلیٰ افسران نے کوئی انکوائری کرنے کے بجائے فائلوں میں دبا دی گئی ہے جبکہ روزنامہ ”مشرق“ نے یہ تمام دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے پر کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟