فرض کی راہ میں شہید ایک اور پولیس اہلکار کے اہل خانہ کیلئے گھر


لاہور:(کرائم رپورٹر) پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن ، آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دےدیا، شہید کانسٹیبل طارق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔

شہید کے اہلخانہ کو پسند کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے، شہید کانسٹیبل طارق نے 2024 میں کچہ ایریا میں ڈاکووں کے ساتھ مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کانسٹیبل طارق کے اہلخانہ میں والدین 02 بھائی اور 03 بہنیں شامل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کو گھر کیلئے فنڈز جاری کیے۔