ملک ،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنےوالوں پر مقدمات درج


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر وطن و اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرنےوالے عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے صحافی و یوٹیوبر احمد نورانی سمیت 5 ملزموں کےخلاف مقدمات درج کر لیے

تحقیقات کے بعد عادل فاروق راجہ، عمر اور احمد نورانی ودیگر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔

ملزموں پر بھارتی جارحیت کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان اور ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے، جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے،حکام کے مطابق ملزموں کےخلاف مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے ، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔