لاہور ،پشاور،کوئٹہ،کراچی:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر ملک گیر یوم تشکر،ملی نغموں کی گونج،پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ملک بھر کی سڑکیں ایک بار پھر قومی وحدت ، افواج پاکستان سے والہانہ محبت کی گواہ بن گئیں،بلوچستان سے آزاد کشمیر اور پنجاب تک تقریبات ،ریلیاں نکالی گئیں، فضا ”پاکستان زندہ باد“، ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
آزاد کشمیر میں بھی عوام پیچھے نہ رہے، مظفرآباد سے کنٹرول لائن چکوٹھی تک نکالی گئی ریلی میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،ایبٹ آباد میں عوام نے ریلی نکال کر ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور جیت کی خوشی کو قومی جذبے سے منایا۔
عارف والا میں فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا، میلسی میں مسیحی برادری نے ”پاک فوج زندہ باد“ مارچ نکال کر یکجہتی اور محبت کا عملی مظاہرہ کیا،شہر شہر، گلی گلی عوام نے پاک فوج کی فتح کا جشن مناتے ہوئے ملی نغمے بجائے ، قومی پرچم لہراتے رہے۔
بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر ملک گیر یوم تشکر،شہر شہر،گلی گلی ملی نغموں کی گونج


















