مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

لاہور (اپنے رپورٹر سے) مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کر دی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کی۔اخبارات اور عام صفحات پر مقدس الفاظ اور آیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیاءکی ریپنگ، پیکیجنگ کیلئے اخبارات اور کاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے۔دینی اعتبار سے یہ حساس نوعیت کا مسئلہ ہے جو امن و امان کی صورتحال بھی خراب کر سکتا ہے، اس بے ادبی کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مقدس الفاظ اور آیات والے کاغذات اور اخبارات کے ریپنگ، پیکیجنگ کیلئے استعمال پر پابندی عائد کی گئی، عوام الناس کی آگاہی کیلئے حکم نامے کو سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے ذریعے وسیع تر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔