عمران سے ملنے نہ دیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی، گنڈاپور کی دھمکی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دیتے ہوئے کہاعمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی،، عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا، میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کےلئے آیا ہوں، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مجھے عمران خان سے ملاقات کی سب سے کم اجازت دی جاتی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے ملاقات کےلئے پیغام بھجوایا تھا۔