بچوں، بےگناہ شہریوں کو شہید کرکے بھارت نے ننگی جارحیت کی، خمیازہ بھگتنا ہوگا: مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے کہا پوری قوم پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ کی نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں، بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنا کر روایتی بزدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت پانچ طیاروں اور جنگی ڈرونز مار گرائے جانے پر شرمناک شکست کا بدلہ نہتے عام شہریوں، خواتین اور معصوم بچوں کا خون بہا کر لینے کی کوشش کر رہا ہے،قبل ازیںوزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں، مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی، ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اورخطرات سے بچا¶ کےلئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہےں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی،ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائےگی،راولپنڈی،مری،جہلم،چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، حا فظ آباد سیالکوٹ میں سول ڈیفنس مشقیں شروع ہیں،ساہیوال،پاکپتن،ملتان، خانیوال،مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی،حافظ آباد اور دیگر شہروں میں موک ایکسرسائز جاری ہے۔