سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ناقابل قبول، صوبے بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا ڈاکٹر سلمان حسیب

لاہور ( خصوصی گفتگو: میاں ساجد )سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف بھر پور احتجاج کا دائرہ کارپنجاب کے سطح پر بڑھا دیا گیا ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے 6 مقامات اور پنجاب بھر کے دیگر شہروں کی اہم شاہراہوں پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری رہیگا۔ لاہور کے 6 مقامات پر بروز منگل اور جمعہ کے روز اہم شاہراﺅں پر ہمارے ڈاکٹرز اپنے حقیقی مطالبات کے حق میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ جی پی او چوک، گنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال، جیل روڈ، شیخ زید ہسپتال، جناح ہسپتال، چلڈرن ہسپتال ، جنرل ہسپتال کے سامنے آج ہم نے اپنے پر امن احتجاج کا آغاز کر دیاہے۔ جبکہ کے اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہرو ں میں جیل روڈ فیصل آباد، کچہر ی روڈ ملتان، مری روڈ راولپنڈی، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، رحیم یار خان، فوارہ چوک، بہاولپور، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، پسرور، خوشاب، سرگودھا ، گوجرانوالہ، گجرات اور جھنگ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ڈاکٹرز کا احتجاج ریکارڈ ہو چکا ہے۔ حکومت جتنا مرضی راہ فرار حاصل کرلے اپنے مقاصد اور حقوق کے حق میں سرکاری ہسپتالوں کی نجی کاری کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری کی روز نامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ظلم و ستم اور ہٹ دھرمی سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ہمارا امتحا ن لے رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو روزنامہ ”مشرق“ کے توسط سے میرے اس فقرے کو نوٹ کر لیں کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کبھی بھی نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ہمارے ساتھ جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے ہم پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو کسی صورت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کی سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا مطلب عام آدمی کو مہنگے علاج کی طرف دھکیلنا ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر عوامی مفاد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ واضح رہے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹروں کے ساتھ نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل ہیں۔ حکومت کو کبھی ان کے حقوق کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمیں صرف ان مریضو ں کے فکر ہے جو دودراز کے علاقوں سے اپنے علاج کیلئے لاہور کا رخ کرتی ہے جب ان سرکاری ہستپالوں کی نجگاری ہو گی تو انہیں اپنا علاج کروانا بہت مہنگا پڑ جائیگا جو سراسر ان سفید پوش طبقوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔ پنجاب حکومت اوراس کی سنیئر مینجمنٹ کے کان پر جوں نہ رینگنے کا مطلب ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو تکلیف دے کر یہ آزمانا چارہے ہیں کہ وہ خود بخود ہی اپنے احتجاج کو ختم کر دیں گے لیکن یہ پنجاب حکومت کا وہ ادھورا خواب ہے جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمارے ڈاکٹرز کے درینہ مسائل کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے اس پر خوش آئند فیصلہ دے کر یہ ثابت کریں کہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں جن پر نسلوں کو ناز ہوتا ہے۔ لیکن افسوس سے یہ بات کہنا پڑ رہی ہے۔ حکومتی سطح پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ کسی اہم عہدیدار نے بات کرنا گوارا نہیں کی۔ جو حکومت کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شعبہ صحت سے وابستہ مشیروں، وزیروں، افسران نے بے رحمی اور گھمنڈ کے مظاہرہ کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ جو برتاﺅ کر رہی ہے۔ تاریخ جسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے اس اہم مسئلہ پر خود غور کریں۔ ان بیورو کریٹ اور اعلی انتظامیہ کو سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ ڈور سے کوئی غرض نہیں۔ پریشانی تو غریبوں کو لاحق ہے جو ایک روپے کی پرچی پر اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری نے جواب میں کہا کہ حکومت کا اگر آخری فیصلہ جسے وہ منوانا چارہی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ہر صورت ہوگی تو یہ حکومت کا واہم ہے کہ ہم اسے تسلیم کر لیں گے۔ کسی صورت بھی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور صدور اور عہدیدران کا متفقہ اور آ خری فیصلہ یہی ہے کہ حکومت کو سرکاری ہسپتالو ں کی نجکاری کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔ جس پر ہم ڈٹے بھی ہیں اور ثابت قدم بھی ہیں۔ آخر میںچیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حسیب سلمان چوہدری نے کہا کہ منگل اور جمعہ کو پنجاب بھر گرینڈ ہیلتھ الائنس اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔