لاہور:(سپیشل رپورٹر)پاکستانی سکھ برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاتمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کےساتھ ہے ایسا نہ ہو ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کےساتھ کھڑی ہو جائے۔
سربت ،ہربجن سنگھ ودیگر نے کہاپاکستان کے دفاع کےلئے سب سے پہلے حاضر ہوں گے،خون کا ایک ایک قطرہ پاکستان کےلئے لڑے گا،پاکستان کی تمام اقلیتیں نازک صورتحال میں اپنے ملک کےساتھ متحد ہیں۔
خون کا ایک ایک قطرہ پاکستان کےلئے لڑے گا:سکھ برادری


















