بھارتی فوجی قیادت میں تبدیلی،ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ برطرف

نئی دہلی:(مشرق نیوز)پہلگام حملے کی خفیہ دستاویزات لیک ہونے پربھارتی فوجی قیادت میں تبدیلی،ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا حساس معلومات کی تحفظ کے ذمہ دار تھے ،لیکس کی ذمہ داری قبول کرنے پر مجبور ہوئے،جبری طور پر انڈمان و نکوبار(المعروف کالا پانی) تبادلہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلے کو لیک ہونےوالی خفیہ ”را“ دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے جو ٹی آر ایف نے حاصل کرکے تمام دنیا کو دکھا دی،لیکڈ ڈاکومنٹس نے ”را“ کو نہ صرف عالمی سطح پر مذاق بنا یا بلکہ بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کردیا، ڈاکومنٹ میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں فوجی و سکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آ گیا۔

حکومتی تحقیقات میں دعویٰ کیا گیالیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں، فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا،ذرائع کے مطابق کالا پانی بیماریوں، تنہائی اور ناکافی سہولیات والا سخت فوجی سٹیشن ہے ،جنرل رانا کوبے عزتی کےساتھ ہٹایا جانا بھارتی قیادت اور سپاہیوں پر ذہنی دباو ڈالے گا۔