پہلگام آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل گرفتار

نئی دہلی،سرینگر :(مشرق نیوز)پہلگام آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے و الے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار گرفتار، 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کردیا گیا،آرمی چیف”کونسلنگ“کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دےدیا ،جنرل افسر کی فوجی عدالت میں پیشی متوقع ہے، دہلی میں ہائی پروفائل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔

ادھر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچیندرا کمار کی جگہ بھارتی فوج کے نائب سربراہ سٹریٹیجی لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کو شمالی کمانڈ فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا،لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما بھارتی فوج کے کئی اہم آپریشنز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

دریں اثنا ابتدا میں ہی اتیک شرما کو اپنے ماتحتوں کے غصے و خفگی کا سامنا کرنا پڑ گیا،لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سومنات ہال سرینگر میںافسروں،جوانوں سے ملاقات کی ،حوصلے پست و خوفزدہ تھے،بھارتی فوجیوں نے سکیورٹی خدشات ، مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کے انبار لگا دیئے۔

افسروں نے کہاکشمیری مسلمانوں میں بھارتی فوج ،حکومت کےخلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے،بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے اگلے مورچوں پر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا اگر آپ آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما مطمئن نہ کرسکے اور شدید مایوسی کے عالم میں واپس لوٹ گئے۔

دوسری جانب 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے،ذرائع کے مطابق واقعہ جاپالہ بریج ، بارہمولہ سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف نے 12وی بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ کو نشانہ بنایا،واقعہ کے بعد سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔