فلسطینی طلباءکی تعلیم پاکستانی قوم کی انسانیت سے وابستگی کا مظہر ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے یونیورسٹی آف لاہور میں فلسطینی طلباءکی گریجویشن تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر ملک احمد خان نے 27 فلسطینی طلباءکو بیچلر آف ڈینٹسٹری کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ہمت، استقامت اور لگن کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلباءکی تعلیم پاکستانی قوم کی انسانیت سے وابستگی کا مظہر ہے۔پاکستان نے فلسطینی طلباءکیلئے تعلیمی دروازے کھول کر بھائی چارے کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔سپیکر ملک احمد خان نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غزہ سے آئے طلباءکو مفت تعلیم دینے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ملک احمد خان نے کہاکہ غزہ میں جاری ظلم و ستم پر میرے پاس الفاظ نہیں۔ جب فلسطین کی بات آتی ہے تو دنیا اندھی ہو جاتی ہے۔ غزہ کو کنکریٹ کا ڈھیر بنا دیا گیا، ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، تاریخ اس کی گواہ ہے۔سپیکر ملک احمد خان نے واقعہ کربلا کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ جیسے کربلا میں بچوں کو شہید کیا گیا، آج وہی کچھ غزہ میں ہو رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی نوجوان ڈاکٹرز کیلئے ہاو¿س جاب اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر صحت سے خصوصی اپیل بھی کی۔ مزید برآں، سپیکر ملک احمد خان نے اعلان کیا کہ ان فلسطینی طلباءکو پنجاب اسمبلی اجلاس میں مدعو کیا جائیگا تاکہ ان کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ریاست پاکستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے عالمی برادری پر دباو¿ ڈالنا چاہئے۔ اگر دنیا میں شہریوں کی جانوں کی اہمیت ہے، تو فلسطینی عوام بھی اسی اہمیت کے حقدار ہیں۔ سپیکر ملک احمد خان نے مسئلہ کشمیر کو بھی فلسطین سے مماثل قرار دیا۔تقریب میں چیئرمین اویس رو¿وف، ڈپٹی چیئرمین ازیر رو¿وف، سفیر فلسطین ڈاکٹر زہار زاہد، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق، ریکٹر ڈاکٹر اشرف، اور الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔