مادھوری کو ونود کھنہ کے ساتھ فلم ”دیا ون “میں کام کرنے کا پچھتاوا
ممبئی (مشرق نیوز) 80ءکی دہائی میں ہدایت کار فیروز خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”دیاون “کا ایک مشہورِ زمانہ تنازع تھا جو آج تک مداح نہیں بھولے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے خود اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھی ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا، اس وقت اداکارہ کی عمر 20 سال اورونود کھنہ 41 برس کے تھے۔متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق 1988ءکی اس فلم میں ایک غیر اخلاقی سین عکس بند ہورہا تھاجس نے تنازع کو جنم دیا، شوٹنگ کے دوران ونود کھنہ اپنا آپ کھو بیٹھے اور ہدایتکار کے”کٹ“کہنے کے باوجود سین جاری رکھا۔ونود کھنہ سین ختم ہوجانے کے بعد 5 منٹ تک مادھوری کو بوسہ دیتے رہے جس پر اداکارہ سیٹ سے روتی ہوئی چلی گئی تھیں۔بعدازاں ونود کھنہ نے مادھوری ڈکشت سے معافی بھی مانگی تاہم اس واقعہ کے بعد ہدایتکار کو فلم سے اس سین کو ہٹانے کیلئے قانونی نوٹس موصول ہوا لیکن اس کا تصفیہ کر دیا گیا۔ اداکارہ کو فلم کیلئے تقریباً ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔ ایک پرانے انٹرویو میں، مادھوری نے اس واقعہ سے متعلق بتایا کہ وہ یہ فلم کرکے پچھتائیں۔



















