کینبرا (مشرق نیوز) ایک منفرد اور مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی صحت کا تعلق نہ صرف دیگر اہم بیماریوں سے ہوتا ہے بلکہ منہ کی خراب صحت سے مائیگرین (شدید سر درد) ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے منہ کی صحت اور منہ میں موجود بیکٹیریاز کا مائیگرین سمیت پیٹ اور جسم کے دیگر درد سے تعلق دریافت کرنے کیلئے زائد العمر افراد پر تحقیق کی۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے عالمی ادارہ صحت کے ایک سروے کے تحت 150 سے خواتین پر تحقیق کی، جن کی عمریں 75 سال تک تھیں۔ ماہرین نے تمام خواتین سے مختلف سوالات کیے، ان سے منہ کی صحت، خرابی اور مسائل معلوم کرنے کیلئے علاوہ ان سے جسم، پیٹ اور سر میں درد کے سوالات بھی پوچھے۔
بعد ازاں ماہری نے تمام رضاکاروں کے تھوک کے نمونے بھی لئے اور انکے ٹیسٹ بھی کئے اور پھر نتائج نکالے۔ ماہرین کے مطابق انسانی منہ میں 700 کے قریب بیکٹیریاز پائے جاتے ہیں اور بیکٹیریاز کا ہونا اچھی بات ہوتا ہے تاہم بعض بیکٹیریاز خراب بھی ہوتے ہیں یا وہ کسی دوسرے مسئلے کی وجہ سے خراب ہوجاتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
ماہرین نے پایاکہ خصوصی طور پر منہ میں (Mycobacterium salivarium) نامی بیکٹیریا کی موجودگی سے مائیگرین کا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ بیکٹیریا کی منہ میں موجودگی سے جبڑا یا پھر نیورونز متحرک ہوجاتے ہیں جو بیکٹیریا کی خرابی کے سگنل دماغ میں لے جاتے ہیں جو درد میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور اسی وجہ سے مائیگرین ہوتا ہے۔
تاہم ساتھ ہی ماہرین نے کہا کہ یہ حتمی بات نہیں ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جانا جا سکے کہ مائیگرین کی دیگر عام وجوہات کیا ہوتی ہیں اور ان پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔
منہ میں موجود بعض بیکٹیریاز سے مائیگرین ہونے کا انکشاف



















