وہاڑی:(بیورورپورٹ)وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پائٹ محفوظ رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب کھیتوں میں گرا،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی،شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو ا، پولیس حکام کے مطابق دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے بحفاظت اتر نے میں کامیاب رہے،معمولی زخمی آئے،ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،دونو ں پائٹ محفوظ ،معمولی زخمی

















